ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگہبان رمضان پروگرام میں عوام سے زائد رقم وصولی پر 5 ایجنٹس گرفتار

نگہبان رمضان پروگرام میں عوام سے زائد رقم وصولی پر 5 ایجنٹس گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان: نگہبان رمضان پروگرام میں عوام سے زائد رقم وصولی پر 5 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر قیادت نگہبان رمضان پروگرام کے چیک تقسیم کئے گئے، نگہبان رمضان پروگرام کے تحت گھر گھر چیک پہنچانے کی مہم جاری ہے۔
تحصیل راوی میں 500 روپے زائد وصولی پر 2 ایجنٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تحصیل شالیمار میں 3اومنی ڈیلرز گرفتار، ناجائز وصولی پر ایف آئی آر درج کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر یونین کونسل دفاتر میں چیکس کی تقسیم کا انتظام کیا گیا، ڈپٹی کمشنر موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ نگہبان رمضان پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔