محمد اکمل: پتوکی: کھلا مین ہول ایک اور جان لے گیا، گٹر کا ڈھکن نا ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل مین ہول میں جالگی۔
تفصیلات کےمطابق حادثے میں موٹرسائیکل کے پیچھے بیٹھی خاتون گرنے سے شدید زخمی ہوگئی تھی، خاتون قومے میں رہنے کے بعد لاہور ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
شمیم نامی خاتون کے 4بچے ہیں اور میاں بیوی میڈیسن لینے میڈیکل سٹور پر آئے تھے، راستے میں موٹرسائیکل کھلے مین ہول میں لگنے سے حادثہ پیش آیا۔
یاد رہے گزشتہ دنوں بھی مین ہول میں گر کر 2 افراد جاں کی بازی ہار گئے تھے، جس پر ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کی تنزلی کردی گئی تھی۔