اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر آج کراچی سے روانہ ہونے والی 11پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے دبئی میں ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،کراچی سے اسلام آباد کی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے لاہور کی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524، ای آر 526،کراچی سے لاہور کی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آباد کی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125، پی ایف 123 ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے اسلام آباد کی ایئر بلو کی پرواز 208، کراچی سے دبئی کی ایئر بلو کی پرواز پی اے 110، کراچی سے لاہور کی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402، کراچی سے بحرین کی گلف ایئر کی پرواز جی ایف 753 شامل ہیں۔
محکمہ ایوی ایشن کے مطابق ان پروازوں کی منسوخی تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث ہوئی ہے اور اس پر کام جاری ہے۔