یاسر عرفات: نارووال میں چیلے نے مبینہ بیوی سے ناجائز تعلقات کی بنا پر گورو کو گولی مار دی۔
پولیس کے مطابق نارووال خواجہ سراء صباء اپنے چیلے زیشان کے گھر میں موجود تھا ۔ خواجہ سراء علی اصغر کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر حالت زیادہ خراب ہونے پر لاہور بھیج دیا گیا۔
ملزم زیشان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔