لاہور: 24 گھنٹوں میں 295 ٹریفک حادثات رپورٹ

لاہور: 24 گھنٹوں میں 295 ٹریفک حادثات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 295 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 302 افراد زخمی ہوئے، 89 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 213 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔