(ویب ڈیسک)ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
ایک تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 97 ہزار 700 روپے جبکہ دس گرام سونا 343 روپے مہنگا ہوکر 1 لاکھ 69 ہزار 496 روپے کا ہوگیا۔ ایک تولہ چاندی 20 روپے کمی سے 2120 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر سستا ہوکر 1819 ڈالر فی اونس تک گرگیا ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں روپے کی بے قدری کے بعد امریکی ڈالر مزید 2 روپے 88 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 281 روپے کی سطح بھی عبور کرگیا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔سرمایہ کاروں کی نظریں آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر لگی ہوئی ہیں۔