ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے وارنٹ گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

عمران خان نے وارنٹ گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جاری وارنٹ گرفتاری لاہور ہائیکورٹ کے پنڈی بینج میں چیلنج کردئیے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کردی ہے،جس میں الیکشن کمیشن کے 4 ممبران کو فریق بنایا گیا ہے۔

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری ہائیکورٹ پہلے معطل کر چکی ہے اور معاملہ زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن ممبران نے وارنٹ جاری کرکے اختیارات سے تجاوز کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے جاری قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ جبکہ فوری معطل کیے جائیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے پٹیشن ان کے وکیل فیصل چودہری ایڈووکیٹ نے دائر کی، پٹیشن کی سماعت کل جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں ہوگی۔