ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Gold price increased
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روس یوکرین جنگ کے عالمی منڈیوں پر اثرات، سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

 روس یوکرین جنگ کے عالمی منڈیوں پر اثرات ہونے لگے،سونا مزید 1100 روپے مہنگا ہوگیا۔ لاہور کے صرافہ بازاروں میں خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 32 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 21 ہزار 183 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔21 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 675 روپے مقررہوئی۔

 دوسری جانب کراچی میں فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوگیا ، آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 600 روپے مہنگاہوکر 1لاکھ 12 ہزار 654 روپے کا ہو گیا۔ادھرعالمی مارکیٹ میں سونا 6ڈالر مہنگاہوکر 2015 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔