ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں

کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں
کیپشن: Cricket Rules
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مارلی بون کرکٹ کلب نےکرکٹ قوانین میں اہم تبدیلیاں کردی  ہیں۔ اب  نئے قانون کے مطابق گیند کو تھوک لگا کر چمکانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

ایم سی سی کے نئے قوانین کے مطابق بیٹر کے کیچ آؤٹ کے قانون میں تبدیلی کی گئی ہے ، اگر اوور ختم نہیں ہوا تو کیچ آؤٹ پر نیا آنے والا بیٹر ہی اگلی گیند کا سامنا کرے گا۔ یکم اکتوبر سے گیند پر تھوک لگانے کے عمل کو ٹیمپرنگ تصور کیا جائے گا۔بولر کے رن اپ کے دوران فیلڈر کی غیر ضروری موومنٹ پر بیٹنگ ٹیم کو پانچ پنالٹی رن ملیں گے۔

کیچ آؤٹ ہونے کی صورت میں اسٹرئیکر اینڈ تبدیل نہیں ہوگا ، میدان میں کسی جانور یا شخص کے آنے کی صورت میں امپائر ڈیڈ بال قرار دینے کا اہل ہوگا۔یہی نہیں بلکہ وائیڈ کا فیصلہ بولر کے رن اپ سے قبل بیٹر کی پوزیشن کی بنیاد پر ہوگا ، رن اپ کے دوران اگر بیٹر پوزیشن تبدیل کرے تو وائیڈ کے فیصلے پر اسکا اثر نہیں ہوگا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor