ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب تبدیل ہونگے یا نہیں؟ حتمی خبر آگئی

وزیراعلیٰ پنجاب تبدیل ہونگے یا نہیں؟ حتمی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر)خدشات کے بادل چھٹ گئے, وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئی، وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈٹ کر کام کرنے کی ہدایت کر دی۔

سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد ایک بار بھر وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی افواہیں نے گردش شروع کی تو وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ کو افواہیں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پہلے سے زیادہ سے ڈٹ کر کام کرنے کا حکم دیدیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بردار کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آباد طلب کرلیا، ملاقات میں پنجاب کے سیاسی امور زیر بحث آئیں گے, ملاقات میں اتحادیوں کے ساتھ اپوزیشن کے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا،ملاقات میں ڈسکہ الیکشن پر بھی پی ٹی آئی کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

دوسری جانب پیمرا نے وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبرپختونخوا کو تبدیل  کیے جانے کی خبر پر نجی ٹی وی چینل کو نوٹس بھجوادیا ہے, نوٹس میں کہا گیا  ہے کہ  وزرائے اعلیٰ کی تبدیلی کی جھوٹی اور بے بنیاد خبر پر  نجی چینل کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے،نجی چینل  کو سات دن میں تحریری جواب دینے اور ذاتی حیثیت میں شنوائی کا کہا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer