لاہور کے 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن  نافذ

 لاہور کے 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن  نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرلاہور کے مزید 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا ۔ لاہور کے جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاو¿ن کا نافذ کیا گیا ان میں اے بلاک سبزہ زار،گلی نمبر3وائے بلاک،بلاک کیوفیز2ڈی ایچ اے سمیت دیگرعلاقے شامل ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظرلاہور کے مزید 5 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن  نافذ کیا گیا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن  گلی نمبر15بلاک جے،بلاک اےف ڈی ایچ اے میں بھی نافذ کیا گیا۔ سمارٹ لاک ڈاؤن  والے علاقوں میں شاپنگ مالزریسٹورنٹ،نجی وسرکاری دفاتربندرہیں گے۔نقل وحرکت کیلئے ایک فردایک سواری استعمال کرسکے گا جبکہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔
 سمارٹ لاک ڈاﺅن کے دوران میڈیکل سروسز،فارمیسز،میڈیکل سٹورزلیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال،کلینکس24گھنٹے کھلیں رہیں گے۔دودھ،چکن،میٹ،مچھلی شاپ صبح7سے شام7بجے تک بیکریاں صبح7بجے سے شام7بجے تک کھلی رہیں گی۔گراسری وجنرل سٹورزآٹاچکیاں صبح9سے شام7بجے تک کھلیں گی ۔فروٹ وسبزی شاپس،تندور،پیٹرول پمپس صبح9سےشام7بجے تک کھلیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے 12 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، کاروباری اور سماجی سرگرمیوں کو محدود کیا گیا تھا۔۔ جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا تھا، ان میں سٹریٹ نمبر 12 ڈبل ایف بلاک فیز4، مین سٹریٹ غازی روڈ آر بلاک فیز 2 ڈی ایچ اے، سٹریٹ نمبر 8 آفیسر کالونی والٹن روڈ، سٹریٹ نمبر  4 ڈبل ڈی بلاک فیز 4 ڈی ایچ اے، چلڈرن لائبریری کمپلیکس، 4 ایوان تجارت روڈ نزد باغ جناح، ہیراں روڈ اسلام پورہ، گلی نمبر 27 راجگڑھ، مکان نمبر 42 اے سے 46 اے تک محلہ نیو چوبرجی پارک، مکان نمبر 390 اے سے 394 اے تک گلشن بلاک، گلشن راوی، راشد سٹریٹ مکان نمبر ایک سے4  بند روڈ سوڈیوال، گلی نمبر 7 جی او آر 2 ، مکان نمبر 57 سے 61 ایف بلاک وحدت کالونی وحدت روڈ شامل تھے۔