لاہور: مختلف مقامات سے 3 لاشیں برآمد

لاہور: مختلف مقامات سے 3 لاشیں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان ؒ: آج کے دن شہر لاہور سے 3  نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔

ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار گیٹ نمبر 3 کے قریب فٹ پاتھ سے 50 سالہ شخص کی لاش ملی، مسلم ٹاؤن، پنجاب یونیورسٹی کے قریب 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا جبکہ کاہنہ میں صوئے آصل کے قریب سے ایک شخص کی چند روز پرانی بوسیدہ لاش ملی۔

ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی سر دست شناخت نہ ہو سکی، متوفین نشے کے عادی تھے، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث معلوم ہوتی ہے۔

پولیس کارروائی کے بعد میتیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں ہیں۔