ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے

ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) ایک ہی روز میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے دس پیسے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت کو پر لگ گئے۔ کاروباری دن کے اختتام سے پر انٹر بنک میں ڈالر 157.20  پیسے پر بند ہوا جبکہ کاروباری دن کے آغاز پر انٹر بنک میں ڈالر 154 روپے 25 پیسے پر دیکھا گیا تھا تاہم مجموعی طور پر انٹر بنک میں ڈالر2 روپے 95 پیسے مہنگا ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک سو ستاون روپے ستر پیسے پر بند ہوئی جبکہ مجموعی طور پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے دس پیسے مہنگا ہوا۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے پر تاجروں اور صنعتکاروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا۔ لاہور ایوان صنعت و تجارت کے نائب صدر میاں زاہد جاوید کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے باعث مہنگائی بڑھے گی جبکہ صنعتوں کے لئے امپورٹ کیا جانے والا خام مال بھی مہنگا ہو جائے گا۔

تاجروں اور صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرے تاکہ مہنگائی کا نیا آنے والا طوفان تھم سکے۔