ق لیگ کا تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ

ق لیگ کا تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) عوام کو ریلیف دلوانے کے لیےق لیگ عوام کی ترجمان بن گئی، حکومتی اتحادی مسلم لیگ (ق) نےتیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
مسلم لیگ ق کےرہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الہی کی جانب سےٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ‏ تیل کی عالمی قیمتوں میں30 فیصد تک کمی ہوئی ہے، اب حکومت بھی مہنگائی میں گھری عوام کے لیے تیل کی قیمتیں کم کرے۔

چوہدری مونس الہی نے مزید کہا کہ پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں واجبی نہیں نمایاں کمی کرنی چاہیے،‏عوام کی تکالیف کم کر کے پٹرولیم مصنوعات پربھرپور ریلیف دیا جائے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔