ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلڈرن ہسپتال سرجنز  کی کمی کا شکار

چلڈرن ہسپتال سرجنز  کی کمی کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) بچوں کےامراض کا سب سےبڑا چلڈرن ہسپتال سرجنز  کی کمی کا شکار، 16 ہزار مریض بچے سرجری کے منتظر، ہسپتال میں کل29 سرجنز میں سے صرف 9 موجود، پنجاب اسمبلی میں تفصیلات پیش کردی گئیں۔
پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ کےمطابق چلڈرن ہسپتال میں روزانہ 220 سے250 پیڈیاٹرک سرجری کےمریض چیک کرانےآتے ہیں. گزشتہ 6 ماہ میں 13 ہزار چودہ مریضوں کی سرجری کی گئی جبکہ16 ہزار مریض بچے تاحال سرجری کے منتظر ہیں.

محکمہ ہیلتھ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چلڈرن ہسپتال میں 4 ایسوسی ایٹ پروفیسر،6اسسٹنٹ پروفیسرزاور 9 سیئنرز رجسٹرارز کی اسامیوں کوپر کرنے کےلیےاقدامات اٹھائے گئے ہیں، محکمہ ہیلتھ نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ جناح ہسپتال کی ایم آئی آر مشین گزشتہ 5 ماہ سے خراب ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔