جنید ریاض: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح ہوا میں صبح کے وقت نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تباسب 48 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 11مارچ کوشہر میں بارش کا امکان ہے۔