جنگجو خاتون پر مبنی فلم مولان کی نئی جھلکیاں جاری

جنگجو خاتون پر مبنی فلم مولان کی نئی جھلکیاں جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) چین کی جنگجو خاتون پر مبنی فلم مولان کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔

  نکی کیرو کی ہدایت کاری میں بننے والی مولان لائیو ایکشن اینیمیٹڈ فلم دراصل 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم مولان کا ریمیک ہے جبکہ فلم کی کہانی رک جفا، امنڈا سلور، ایلزبیتھ مارٹن اور لارین ہارنک کی لکھی گئی تاریخی نظم سے لی گئی ہے۔ فلم کی کہانی پانچویں صدی میں چین کی مارشل آرٹ کی ماہر اور جنگجو خاتون ہوا مولان کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔

 جنہوں نے 25 سال تک مختلف جنگیں لڑیں۔ ڈزنی اسٹوڈیو کے تحت بننے والی فلم مولان میں چینی اداکارہ لیو یفائے مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم 27 مارچ کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer