سٹی42: اسلامپورہ میں پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کو سسر نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم موقع سے فرار جبکہ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق اسلام پورہ کے علاقہ سنت نگر کے رہائشی زبیر نے چند روز قبل اقصیٰ سے پسند کی شادی کی تھی، شادی کے بعد دونوں اسلام آباد چلے گئے جبکہ دونوں واپس گھر پہنچے جہاں لڑکی کے والد ارشد گجر نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے زبیر کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔