محکمہ خزانہ، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے لیے فنڈز جاری

محکمہ خزانہ، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے لیے فنڈز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے لیے محکمہ خزانے نے 90 کروڑ 50 لاکھ کےفنڈز جاری کر دیئے، رواں سال دو لاکھ مستحق بچوں کو ووکیشنل ٹریننگ کے مختلف کورسز کرائے جائیں گے۔

پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے لیے محکمہ خزانے نے 90 کروڑ 50 لاکھ کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔  مذکورہ فنڈز سے غریب اور مستحق بچوں کو مختلف شعبہ جات کے ووکیشنل ٹریننگ کورسزکرائے جائیں گے۔ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل یونیسیف، جائیکا اور برٹش کونسل کے ساتھ مل کر طلبہ کو ٹریننگ کورسز آفر کرے گا۔

رواں سال پنجاب بھر میں 2 لاکھ بچوں کو انڈسٹریز، ایگریکلچر، ہیلتھ، آٹو موبائل سمیت دیگر کورسز کرائے جائیں گے تاکہ مستحق طلبہ کورسز سے استفادہ کر کے بیروزگاری سے بچ سکیں۔