پی ایچ اے نے ایک اور شاندار منصوبے کیلئے حکومت سے فنڈز مانگ لیے

پی ایچ اے نے ایک اور شاندار منصوبے کیلئے حکومت سے فنڈز مانگ لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی  نے ریلوے گرین کوریڈور منصوبے کیلئے پنجاب حکومت سے 15 کروڑ کے فنڈز مانگ لیے۔

تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے منصوبے گرین کوریڈور کے لئے پی ایچ اے نے فنڈز طلب کرلیے ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل نے 15 کروڑ روپے کے ابتدائی فنڈز فراہمی کی سمری پنجاب حکومت کو ارسال کردی ہے۔ 

ڈی جی پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ شاہدرہ سے رائیونڈ تک ریلوے ٹریک کے ساتھ سرسبز و شاداب گرین کوریڈور کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کرنے کے لئے فنڈز مانگے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فنڈز کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دے چکے ہیں فنڈز رواں ہفتہ فراہم کردیئے جائیں گے۔