ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت کا فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 شہدا کو خراج عقیدت 

 صدر مملکت کا فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 شہدا کو خراج عقیدت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پشاور کے علاقے حسن خیل میں فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر زرداری  نے کہا  وطن کے امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیںْ

صدرِ مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔