ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم’’دی سپر ماریو گلیکسی مووی‘‘ نے عالمی باکس آفس پرایک ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے اور اس طرح یہ2026کی پہلی فلم بن گئی ہے جس نے یہ سنگِ میل عبور کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ ترین ہفتے کے اختتام کے بعد فلم کی کمائی شمالی امریکہ میں5.428 ملین امریکی ڈالر زاور بین الاقوامی مارکیٹس میں 5.571ملین امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں اسکی عالمی مجموعی کمائی ایک ارب امریکی ڈالر زسے تجاوز کر گئی۔یہ کامیابی 2023 میں ریلیز ہونے والی’’دی سپر ماریو برادرز مووی‘‘‘ کی شاندار کارکردگی کا تسلسل ہے، جس نے دنیا بھر میں1.3ارب امریکی ڈالرز سے زائد کمائے تھے۔ دونوں فلموں کو ملا کرماریو سیریز ہالی ووڈ کی سب سے کامیاب اینی میٹڈ فرنچائزز میں شمار ہونے لگی ہے اور عالمی ٹکٹ فروخت سےاربوں امریکی ڈالر کی کمائی کے ساتھ مجموعی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہے۔
اب یہ فرنچائز انسائیڈ آؤٹ دو فلموں سے 2.56 ارب امریکی ڈالر، ’’کنگ فو پانڈا‘‘ چار فلموں سے2.37 ارب امریکی ڈالر اور ’’مڈغاسکر‘‘ 7 فلموں سے2.26ارب امریکی ڈالر جیسی بڑی اینی میٹڈ فرنچائزز کے ہم پلہ آ چکی ہے۔سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اینی میٹڈ فرنچائز اب بھی ’’ڈیسپکیبل می‘‘ ہے، جویونیورسل پکچرز اور الیومینیشن کی مشترکہ تخلیق ہے اور جس نے6 فلموں کے ذریعے 5.64 ارب امریکی ڈالر کی کمائی کی ہے۔امریکہ میں ’’ماریو‘‘ فلمیں اینی میٹڈ فرنچائزز میں پانچویں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی سیریز ہیں۔
فلم ’ دی سپرماریو گلیکسی مووی‘ دو بڑی کمپنیوں’’ننٹینڈو‘‘ اور’’الیومینیشن‘‘ کے اشتراک سے بنائی گئی ہے اور اس میں ’’ماریو‘‘ اور اس کے ساتھی’’لوئیجی، یوشی، باؤزر‘‘ اور’’پرنسس پیچ‘‘ خلا میں سفر کرتے ہیں تاکہ ’’پرنسس روزالینا‘‘ کو ’’باؤزر‘‘ اور ’’باؤزر جونیئر سے بچا سکیں۔فلم کی وائس کاسٹ میںکرز پریٹ، اینیا ٹیلر-جوائے، گلین پاول، ڈونالڈ گلوور، جیک بلیک اور بینی سیفدی شامل ہیں۔