راؤ دلشاد:پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ عابد نے ضلع راجن پور میں یونیورسٹی نہ ہونے پر احتجاج کیا اور میرچاکر خان یونیورسٹی کو غازی یونیورسٹی میں اکھٹا کرنے کی کوشش کی مذمت کی ۔ جس پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعتراف کیا کہ پنجاب کے 8 اضلاع میں یونیورسٹی ہی نہیں ہے ۔
پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شازیہ عابد کی ضلع راجن پور میں یونیورسٹی نہ ہونے پر احتجاج کیا۔شازیہ عابد نےکہا راجن پور پسماندہ ترین ہے اور وہاں کوئی یونیورسٹی نہیں بنائی گئی،
میر چاکر خان یونیورسٹی کو غازی یونیورسٹی میں اکٹھا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،
علی حیدر گیلانی نےکہا تعلیم کو اخراجات نہیں بلکہ قومی سرمایہ کی نظر سے دیکھیں، دو یونیورسٹیوں کو آپس میں ملانے سے تعلیم کا نقصان ہوتا ہے،وزیرتعلیم نے کہا میر چاکر خان یونیورسٹی میں ساڑھے 3 سو طلبہ کے ساتھ ایک یونیورسٹی کو چلایا جا سکتا ہے،وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اعتراف کیا کہ پنجاب کے8 اضلاع میں یونیورسٹی ہی نہیں ہے،
رانا سکندر حیات نے کہا یونیورسٹیوں کے 2سب کیمپسز راجن پور میں کھولنے جا رہے ہیں، غازی یونیورسٹی کے طلبہ کی تعداد بڑھ کر4 ہزار سے9 ہزار ہو گئی ہے ۔