ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

20 لاکھ روپے کے ای چالان، لاہور میں ریکارڈ ڈیفالٹر موٹر سائیکل سوار پکڑا گیا

20 لاکھ روپے کے ای چالان، لاہور میں ریکارڈ ڈیفالٹر موٹر سائیکل سوار پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: لاہور ٹریفک پولیس نے ای چالان کی مد میں 20 لاکھ روپے سے زائد واجبات رکھنے والے ریکارڈ ڈیفالٹر موٹر سائیکل سوار کو پکڑ لیا۔

سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا بڑا ریکارڈ رکھنے والے شہری باز محمد کو چیکنگ کے دوران روکا گیا۔ ملکیت کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ اس کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں۔

سی ٹی او کے مطابق باز محمد پر 20 لاکھ 88 ہزار 800 روپے سے زائد کے ای چالان واجب الادا ہیں جسکی بنیاد پر  شہری کی موٹر سائیکل کو قبضے میں لے کر تھانہ مسلم ٹاؤن میں بند کر دیا گیا ہے۔

عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ باز محمد کے نام پر رجسٹرڈ تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں ایک لاکھ سے زائد ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی بلیک لسٹ کیا جا چکا ہے۔