ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن: ایل ڈبلیو ایم اے رکشے کی ٹکر سےزخمی نوجوان کی ٹانگ کاٹنا پڑ گئی

جوہر ٹاؤن: ایل ڈبلیو ایم اے رکشے کی ٹکر سےزخمی نوجوان کی ٹانگ کاٹنا پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایل ڈبلیو ایم اے کے رکشے کی ٹکر سے زخمی ہونے والا موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹانگ سے محروم ہو گیا۔

اہل خانہ کے مطابق حادثے میں عبدالعزیز نامی نوجوان شدید زخمی ہوا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ ریسکیو 1122 نے زخمی نوجوان کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 24 لاکھ روپے خرچ کرکے نوجوان کا آپریشن کروایا گیا، تاہم افاقہ نہ ہونے پر ڈاکٹروں کو اس کی ٹانگ کاٹنا پڑی۔

متاثرہ خاندان کے مطابق ایل ڈبلیو ایم اے رکشے کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا، جبکہ واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے۔ اہل خانہ نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

دوسری جانب ستھرا پنجاب اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور حادثے کے بعد سے فرار ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈرائیور رکشہ یارڈ میں کھڑا کرکے وہاں سے چلا گیا تھا۔