فاران یامین:ہربنس پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عرفان عرف فانی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ عرفان عرف فانی سمیت مبین اور عظیم کو گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں، نقدی، ماسٹر چابیاں، 3 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے اور وارداتوں کے بعد فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی کینٹ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او ہربنس پورہ محسن شہزاد اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔