ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالا کنڈ ؛پہاڑ پر آگ بجھانے کی کوشش میں ایک فائر فائٹر کی حالت غیر، ہسپتال منتقل

مالا کنڈ ؛پہاڑ پر آگ بجھانے کی کوشش میں ایک فائر فائٹر کی حالت غیر، ہسپتال منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مالا کنڈ میں درگئی توٹیٔ کے پہاڑ پر آگ بجھانے کی کوشش میں ایک فائر فائٹر کی حالت غیر ہوگئی،جس کو طبی امداد کیلئے آر ایچ سی کوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 ترجمان کے مطابق درگئی ٹوٹیٔ کے پہاڑی سلسلے پر لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو 1122 فائر فائٹرز کا آپریشن صبح سے جاری ہے، فائر فائٹرز3 سے 4 کلو میٹر پیدل مسافت کے بعد پہاڑ پر چڑھ کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں.

ترجمان نے بتایا کہ بلند چوٹی، گرمی اور آگ کی تپش سے  ایک فائر فائٹر کی حالت غیر ہوگئی،ریسکیو اہلکار کو پہاڑ سے اتار کر  آر ایچ سی کوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

 ترجمان کاکہنا ہے کہ اہلکاروں نے دشوار گزار راستوں ، سخت گرمی اور تیز تپش کے باوجود آپریشن جاری رکھا ،آپریشن میں محکمہ جنگلات  اور لیویز اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔