سٹی 42: عید کے دوسرے روز صوبہ پنجاب میں 1955 ٹریفک حادثات ہوئے
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کے دوران 19 افراد جاں بحق ہوئے، مختلف اضلاع میں ہونیوالے حادثات میں 2560 افراد زخمی ہوئے،1203شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے متعلقہ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 1357معمولی زخمیوں کو موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی،ٹریفک حادثات میں زخمی افراد میں 1990 مرد، 570 خواتین شامل ہیں
ریسکیو حکام کے مطابق لاہورمیں عیدکےدوسرےروز303حادثات میں 414 افراد زخمی ہوئے،فیصل آباد 120، ملتان 103،گوجرانوالہ میں96 حادثات رپورٹ ہوئے،پنجاب کےمختلف اضلاع میں آگ لگنےکے153واقعات رپورٹ ہوئےعیدکےدوسرےروزلاہورمیں آتشزدگی کے43واقعات پرامدادی کارروائیاں کی گئیں،عیدکےدوسرےروزصوبےمیں دریاؤں اورنہروں میں ڈوبنےکے9واقعات پیش آئے،لاہورمیں2 اور سیالکوٹ میں بھی2 ڈوبنے کےواقعات پیش آئے،گوجرانوالہ اورفیصل آبادمیں ڈوبنےکاایک،ایک واقعہ پیش آیا،،جہلم،گجرات،منڈی بہاؤالدین میں بھی ڈوبنےکاایک،ایک واقعہ رپورٹ ہواعیدکےدوسرےروز12ہزارسےزائداہلکاروں نےفرائض انجام دیئے،
Stay tuned with 24 News HD Android App