سٹی 42:کمشنر لاہور نے بتایا کہ لاہور میں 3دنوں میں کل 54ہزار888ٹن آلائشوں کو ڈمپنگ سائٹس پر شفٹ کیا گیا
کمشنر زید بن مقصود نے ہربنس پورہ تا ٹھوکر کینال روڈ کا دورہ کیا ، چوک ناخدا،شاد باغ،عامر روڈ،چائنہ سکیم ،لکھو ڈیر کا دورہ کیا ، کمشنر نے صفائی کیمپس،روڈز صفائی ،عارضی و مرکزی ڈمپنگ سائٹس کے دورے کئے
چائنہ سکیم میں عارضی کلیکشن سائٹ سے مرکزی ڈمپنگ سائٹس پر آلائشیوں کی منتقلی آپریشنز کا جائزہ لیا ،
کمشنر زید بن مقصود نے کہا آج بھی افسران،عملہ ،صفائی ورکرز فیلڈ میں صفائی فریضہ ادا کررہے ہیں،عید کے تیسرے روز بھی شہر کے ہر حصے کو فوکس کیا جارہا ہے،صفائی ورکرز متحرک ہیں،کمشنر نے مختلف علاقوں میں کیمپس کا جائزہ لیا،صفائی ورکرز ہیروز سے خصوصی ملاقات کی،کمشنر نے ”صفائی ورکرز،ہمارے ہیروز“ میں مٹھائی تقسیم کی،کاوشوں کو قابل تعریف قرار دیا،لاہور شہر سمیت تمام اضلاع میں صفائی آپریشن پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوا،کمشنر نے شہر کی مرکزی ڈمپنگ سائٹ لکھو ڈیر کا بھی دورہ،مرکزی ڈمپنگ آپریشن کا جائزہ لیاملاہور ڈویژن میں 3دنوں میں ابتک 88ہزار 927ٹن آلائشوں کو ڈمپنگ سائٹس پر شفٹ کیا گیا،لاہور میں 3دنوں میں کل 54ہزار888ٹن آلائشوں کو ڈمپنگ سائٹس پر شفٹ کیا گیا