سٹی 42 : عیدِ قربان کے تیسرے روز مہمانوں کی آمد اور دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں قیمہ پوائنٹس پر شہریوں کا رش لگا ہوا ہے ۔
عید کے تیسرے روز گھروں میں مزے مزے کے پکوان بنائے جا رہے ہیں۔ گھروں میں مہمانوں کی آمد اور دعوتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عید کی دعوت میں مرد حضرات بھی پرجوش کچن میں کھانے تیار کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دو روز خواتین نے خوب کام کیا خدمت کی آج خود کھانا تیار کر رہے ہیں، آج ہمارے کچن میں مٹن پلاؤاور شنواری بن رہے ہے۔ بڑوں کے ساتھ بچے بھی عید منانے میں مصروف ہیں، کہنا ہے کہ کچن میں بابا کی مدد کر رہے تاکہ مزے کے پکوان تیار کرکے ماما کو کھلا سکیں ۔
علاوہ ازیں عید کے تیسرے روز سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد شہری قیمہ پوائنٹ پر پہنچ گئے۔ شہری گوشت کا قیمہ، سری پائے اور دیگر پکوان بنوانے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب قصائی قیمہ بنانے، گوشت صاف کرنے اور سری پائے تیار کرنے میں مصروفِ عمل ہیں ۔