سٹی42: پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے برمنگھم بیئرز کی کامیابی میں اہم کردار اداکیا۔
حسن علی نے برمنگھم بیئرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے آخری اوورز میں ہیٹ ٹرک کی، جس سے میچ کا پانسہ ہی پلٹ گیا۔ایجبسٹن میں کھیلے گئے میچ میں برمنگھم بیئرز نے ڈربی شائر فالکنز کو 58 رنز سے شکست دی۔
حسن علی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا جبکہ دوسری جانب اسی میچ میں جارج گارٹن نے ایک میچ میں 5 کیچز لے کر ورلڈ ریکارڈ کے برابر آ گئے۔