ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: گھر میں سوئے 3 افراد کو موت کے گھاٹ  اتار دیا گیا

راولپنڈی: گھر میں سوئے 3 افراد کو موت کے گھاٹ  اتار دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں فائرنگ کر کے گھر میں سوئے ہوئے 3 افراد کو موت کے گھاٹ  اتار دیا گیا۔

  پولیس کے مطابق مقتولین میں والد اور 2 بیٹے شامل ہیں، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، تحقیقات جاری ہیں۔

 سی پی او خالد ہمدانی نے ایس پی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب کر کے ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔