مائدہ وحید: گرمی کی شدت سے بچنے کے لیےلاہور کے شہریوں نے نہروں کا رخ کر لیا۔
نہر میں لوگ ٹھنڈے پانی میں غوطے لگا کر گرمی کی شدت کم کرنے لگے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ نہروں میں نہانے کے لیے محفوظ اور مناسب جگہیں مختص کی جائیں۔
شہریوں نےمطالبہ کیا کہ ڈوبنے سے بچاؤ کیلئے مختص جگہوں پر حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نہروں میں سیوریج کا پانی شامل ہوتاہے،نہانے سے بیماریاں لگ سکتی ہیں۔