ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ٹی وی فوٹیج  وائرل ہو نے کے باوجود  پولیس کارچور نہ پکڑ سکی

سی سی ٹی وی فوٹیج  وائرل ہو نے کے باوجود  پولیس کارچور نہ پکڑ سکی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی کے ڈیفنس فیز 8 کے علاقے میں رات گئے کار لفٹرز کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا ہر وائرل ہو نے کے باوجود  پولیس ملزمان کو نہ پکڑ سکی۔

  7 جون کو پیش آنے والے واقعہ میں 3 ملزمان ایک قیمتی گاڑی چوری کرتے ہوئے نظر آئے۔واقعہ رات تقریباً 3 بجے پیش آیا،فوٹیج کے مطابق ملزمان ایک کار میں گھر کے قریب پہنچتے ہیں، دو ملزمان گاڑی سے اتر تے اور متاثرہ شہری کی گاڑی کا لاک توڑتے ہیں، تیسرا ملزم گاڑی کے قریب کھڑا رہتا ہے، گاڑی کا دروازہ توڑنے کے بعد، ملزمان گاڑی کو لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔

متاثرہ شہری طارق حسین نے واقعے کی رپورٹ ساحل تھانے میں درج کرادی ہے۔