ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کا تیسرا روز : قربانی کیساتھ سیر سپاٹوں دعوتوں کا پروگرام تیار

عید کا تیسرا روز : قربانی کیساتھ سیر سپاٹوں دعوتوں کا پروگرام تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا تیسرا دن جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، سنت ابراہیمی کی پیروی میں اجتماعی و انفرادی قربانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ عوام نے آج سیر و تفریح، ملاقاتوں اور لذیذ دعوتوں کا بھی بھرپور پلان بنا رکھا ہے۔

شہریوں کی جانب سے گھروں میں بریانی، کباب، قورمہ، کڑاہی اور تکہ بوٹی جیسے کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کا سلسلہ عروج پر ہے۔ کئی گھروں میں پیشہ ور کبابیوں اور باورچیوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں تاکہ مہمانوں کو ذائقے دار پکوان پیش کیے جا سکیں۔

ادھر جن افراد نے عید کے پہلے یا دوسرے دن قربانی مکمل کر لی تھی وہ آج عزیز و اقارب سے ملاقاتوں، دوستوں کے ساتھ گپ شپ اور مہمانوں کے استقبال میں مصروف ہیں۔

بچے، نوجوان اور اہل خانہ آج کے دن کو مزید یادگار بنانے کے لیے پارکوں، تفریحی مقامات اور شاپنگ سینٹرز کا رخ کر رہے ہیں، جہاں رش اور گہما گہمی عید کی خوشیوں کو دوبالا کر رہی ہے۔