ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کب ہوگا؟ خبر آگئی

کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کب ہوگا؟ خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب 15 جون کو ہوگا۔

کراچی کے میئر، ڈپٹی میئر، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات سے متعلق ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹسز جاری کردیے, پبلک نوٹس کے مطابق 9 جون سے 10 جون تک میئر اور ڈپٹی میئر جبکہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے لیے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ 

پبلک نوٹس  کے مطابق14 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

 پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میئر،ڈپٹی میئر کراچی اورٹی ایم سی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات 15 جون کو ہوں گے۔