ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیچر کلاس روم میں سو گئی،  طالب علم کیا کرتے رہے؟ ویڈیو وائرل

Indian,teacher,slept during class,video viral
کیپشن: Teacher sleeping in the class room in india
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )نیند آنا ایک فطری عمل ہے لیکن سونے کے بھی کچھ اوقات ہوتے ہیں،بھارت میں خاتون ٹیچر کلاس میں ہی گہری نیند سو گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  سرکاری سکول میں ایک ٹیچر کو کرسی پر سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹیچر آرام سے اپنی کرسی پر بیٹھی گہری نیند سو رہی ہے اور ایک طالبہ اس کے پاس کھڑی اسے ہوا کے لیے ہاتھ سے پنکھا کرنے میں مصر وف ہے۔

یہ حیران کن منظر ہفتہ کو بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے باغہی پورینا گاؤں کے کٹاروا گورنمنٹ پرائمری اسکول میں دیکھنے کو ملا جب ٹیچر کی شناخت ببیتا کماری کے نام سے ہوئی خاتون سے اس کلپ کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس نے دعویٰ کیا کہ وہ ٹھیک نہیں ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کے لئےلنک کاپی کریں۔

https://www.instagram.com/p/CebH7BdJMPo/?utm_source=ig_embed&ig_rid=ab9ba2ca-7608-403a-bfa0-20edec3bb4b0