ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عامر لیاقت نے آخری بار کس سے اور کیا بات کی؟ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی

Aamir Liaquat last call before death
کیپشن: Aamir Liaquat last call
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت 49 سال کی عمر میں انتقال کرچکے ہیں، ان کی آخری وصیت کے بعد آخری مبینہ آڈیو ٹیپ بھی سامنے آچکی ہے۔

تفصیلات کےمطابق عامر لیاقت نے کی آخری مبینہ آڈیو ٹیپ بھی منظرعام پرآگئی،وائرل ہونے والی مبینہ آڈیو ٹیپ میں سنا جاسکتا ہے کہ وہ شکریہ ادا کررہے ہیں، اور دیکھیں بات یہ کے آپ کم از کم سمجھتے ہیں میں گھر آیا دل بہت دکھا ہوا تھاکیونکہ ہمارے والدین عزت کرتے آئے تھے۔

مبینہ آڈیو ٹیپ میں وہ پاکستان سے محبت کا اظہار کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میرا تو خون بھی شاید سبز ہوگا، ان کی طبیعت انتہائی ناساز لگ رہی ہے اور کھانسی بھی کافی کررہے ہیں۔میں بہت دکھی ہوں سب نے میرا استعمال کیا ، آؤں گا تو نہیں کبھی واپس پلٹ کے، آپ دیکھیں کے مجھے میرا رنگ جو میں نے چھپا رکھا وہ دیکھیں کیا ہوا، لوگ تڑپیں گے میرے لئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer