سیاسی شخصیات کا عامر لیاقت کے انتقال پر ردعمل سامنے آگیا

سیاسی شخصیات کا عامر لیاقت کے انتقال پر ردعمل سامنے آگیا
کیپشن: Amir Liaquat
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال پر سیاسی شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اُن کے لیے دعائے مغفرت کی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم این اے عامر لیاقت کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا اور اُن کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دُعا کی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مغفرت کے لیے دُعا کی۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عامر لیاقت کے اچانک انتقال کی خبر سُن کر دلی افسوس ہوا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ عامر لیاقت کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دُعاگو ہوں۔وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عامر لیاقت حسین ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی عامر لیاقت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ عامر لیاقت حسین کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے بھی عامر لیاقت کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے، اسپتال میں ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی ہے۔عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی، جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی موت کی تصدیق کردی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے، عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر