(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چودھری وجاہت کے صاحبزادے حسین الہیٰ نے ق لیگ کو خیرباد کہہ دیا۔
ذرائع کے مطابق چودھری حسین الہیٰ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفرختم کررہا ہوں، ہمیشہ یہ ہی کہا ہے میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے'، اس جماعت میں نہیں رہ سکتا جو شہبازشریف کو سپورٹ کرتی ہے، مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الہیٰ کے ساتھ کروں گا۔
Ive always said my country is first for me and keeping that in mind I have decided that my political journey with PMLQ must come to an end.Will be deciding my political future with @MoonisElahi6 but cannot be in a party that supports Shehbaz Sharif led Imported Government.
— Hussain Ellahi (@EllahiHussain) June 8, 2022
دوسری جانب ماضی کی حکمراں جماعت اور تحریک انصاف کی سابقہ حکومت کی اتحادی مسلم لیگ ق ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، جماعت کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے دہائیوں کا ساتھ ختم کرتے ہوئے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی عمران خان کے حامی جبکہ چودھری شجاعت ن لیگ کےساتھ رہنا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کو ن لیگ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ چودھری برادران کے درمیان سیاسی اختلافات تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے دوران سامنے آئے تھے۔
چودھری شجاعت حسین اور ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے پی ڈی ایم اتحاد کی حمایت کا فیصلہ کیا تھا جبکہ چودھری پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے نے تحریک انصاف کی حمایت کی تھی۔