ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کالائسنس معطل ہوگا

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کالائسنس معطل ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کو لائسنس ٹو کل نہیں دیا جا سکتا، اب ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کا لائسنس معطل ہوگا،سی ٹی او لاہور سیف منتظر مہدی نے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق  شہریوں کو حادثات اور ٹریفک جام سے بچانے کےلئے سی ٹی او لاہور کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا،اب ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کے ساتھ ساتھ لائسنس بھی معطل کیا جائے گا، سی ٹی او لاہور سید منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر کوئی بھی وائیلٹرز رعائت کا مستحق نہیں ہوگا کیونکہ ون وے آنے والا اپنے ساتھ دوسروں کی جان کے لیے بھی بڑا خطرہ ہوتا ہے.

مزید پڑھئے: اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہوں گے بھاری جرمانے

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پالیسی بنائی جا رہی ہے اور ایک یا ایک سے ذائد بار خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس کینسل کرنے کے لیے بھی ورکنگ پیپرز تیار کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں پنجاب کابینہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری چالان کرنے کی منظوری دی تھی، موٹر سائیکل سوار کے لئے قانون شکنی پر چالان میں 300 سے 400 روپے، موٹر سائیکل بغیر ہیلمٹ کے چلانے پر   200 روپے کی بجائے 600 روپے جبکہ سپیڈ ،نوپارکںنگ، رونگ وے اور رات کو بغیر لائٹس کے موٹر سائیکل چلانے پر جرمانہ 200 سے 400 روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔  

کم عمر میں موٹر سائیکل چلانے والوں پر بھی چالان 500 روپے، رکشہ چلانے والوں کے جرمانوں میں 250 سے 500 روپے، کار سواروں پر چالان سیٹ بیلٹ، موبایل کے استعمال پر جرمانہ 500 سے 750، ریش ڈرائیونگ پر ،پریشر ہارن، رونگ وے گاڑی چلانے پر  جرمانہ 1000 روپے، ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر موٹر سائیکل سوار اور رکشہ پر 600 اور  گاڑی والے پر 750، مسافر گاڑیوں پر ٹریفک چالان 1000 روے سے 2000 روپے جبکہ جعلی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر 1000 اور گاڑی پر 2000 روپے تک جرمانہ بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer