سٹی 42: مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لئے ایک بری خبر، پنجاب کابینہ نے ٹریفک چالان میں اضافے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری چالان کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ موٹر سائیکل سوار کے لئے قانون شکنی پر چالان میں 300 سے 400 روپے، موٹر سائیکل بغیر ہیلمٹ کے چلانے پر 200 روپے کی بجائے 600 روپے جبکہ سپیڈ ،نوپارکںنگ، رونگ وے اور رات کو بغیر لائٹس کے موٹر سائیکل چلانے پر جرمانہ 200 سے 400 روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ بھی لازمی پڑھیں: ٹریفک وارڈنز نے کمائی کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا
کم عمر میں موٹر سائیکل چلانے والوں پر بھی چالان 500 روپے، رکشہ چلانے والوں کے جرمانوں میں 250 سے 500 روپے، کار سواروں پر چالان سیٹ بیلٹ، موبایل کے استعمال پر جرمانہ 500 سے 750، ریش ڈرائیونگ پر ،پریشر ہارن، رونگ وے گاڑی چلانے پر جرمانہ 1000 روپے، ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر موٹر سائیکل سوار اور رکشہ پر 600 اور گاڑی والے پر 750، مسافر گاڑیوں پر ٹریفک چالان 1000 روے سے 2000 روپے جبکہ جعلی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل پر 1000 اور گاڑی پر 2000 روپے تک جرمانہ بڑھانے کی منظوری دی ہے۔