گوگی بٹ جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار

گوگی بٹ جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار
کیپشن: Gogi butt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گوگی بٹ جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا، گوگی بٹ پر تھانہ اچھرہ میں دو مقدمات درج تھے۔

قبل ازیں انسداددہشت گردی عدالت کے جج محمداعجاز احمد بٹر نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی تھانہ اچھرہ کیس میں ضمانت منظور کرلی. انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اچھرہ میں قبضہ کرنے کے کیس میں خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ اچھرہ پولیس نے سیاسی بنا پر جھوٹا مقدمہ درج کیا،  وہ بے گناہ ہے اس کے خلاف کوئی شہادت موجود نہیں ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد گوگی بٹ کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظورکرلی، عدالت نے ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دےدیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer