ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادامی باغ پولیس کی کارروائی، شراب فروش گرفتار

بادامی باغ پولیس کی کارروائی، شراب فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) بادامی باغ پولیس نے کارروائی کر کے چار شراب فروش گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق انھیں اطلاع موصول ہوئی کہ بادامی باغ کے علاقے میں شراب فروشی کا کاروبار کیا جارہا ہے، جس پر پولیس نے مخبر کی نشاندہی پر چھاپہ مار کر ملزم سلیم، ضیاء، رحمان اور ارسلان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے دس لیٹر سے زائد دیسی شراب برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان شہر بھر میں شراب سپلائی کرنے کا کاروبار کرتے تھے۔ ملزمان کیخلاف شراب فروشی کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ادھر اقبال ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے دو ڈکیت گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضے سے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ڈکیت رہائش پذیر ہیں، جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم تنویر اور رمضان کو گرفتارکرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل، 8 چوری شدہ موبائل فونز، دو پستول اور دیگر چوری شدہ مال برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف خلاف ڈکیتی اور چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو حراست میں لیکر انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔