ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور سائنس فکشن فلم’’ڈُون: پارٹ3‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

مشہور سائنس فکشن فلم’’ڈُون: پارٹ3‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Deadline
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مشہور ہدایتکار ڈینس ویلینیو کی مشہور سائنس فکشن فرنچائز ’’ ڈُون‘‘ کے تیسرے اور آخری حصے’’ ڈُون: پارٹ3‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر میں ٹموتھی شالامے ایک بار پھر پال ایٹریڈیز کے کردار میں نظر آرہے ہیں، جو اپنی سلطنت، مذہبی جنگ اور ذاتی قربانیوں کے نتائج کا سامنا کر رہے ہیں۔ فلم میں زینڈایا، رابرٹ پیٹنسن، آنیا ٹیلر جوائے، فلورنس پگ، جیسن موموا، ریبیکا فرگوسن اور دیگر معروف اداکار بھی شامل ہیں۔ فلم 18؍ دسمبر  کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق سائنس فکشن فرنچائز Dune کے تیسرے اور آخری بابDune: Part Threeکا طویل انتظار کے بعد پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے شائقین کے درمیان زبردست جوش پیدا کر دیا ہے۔ فرینک ہربرٹ کے شہرۂ آفاق ناولوں پر مبنی اس فلم کا نیا ٹریلر پال ایٹریڈیز کی زندگی کے اگلے مرحلے کی جھلک پیش کرتا ہے، جہاں وہ صرف ایک فاتح حکمراں نہیں بلکہ اپنے فیصلوں، مذہبی جنگ اور اقتدار کی بھاری قیمت سے بھی نبرد آزما دکھائی دیتے ہیں۔ ٹریلر میں ٹموتھی شالامے ایک بار پھر پال ایٹریڈیز کے کردار میں نظر آتے ہیں، زینڈایا بطور چانی کئی اہم مناظر میں دکھائی دیتی ہیں۔

Dune: Part Three کا ٹریلر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھرپور ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’یہ ابتک کا سب سے بہترین ٹریلر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ سال ہی نہیں بلکہ اب تک کی عظیم ترین فلموں میں شامل ہوگی۔فلم کی کاسٹ میں ٹموتھی شالامے، زینڈایا، فلورنس پگ، جیسن موموا، ریبیکا فرگوسن، رابرٹ پیٹنسن، آنیا ٹیلر جوائے، شارلٹ ریمپلنگ، آئزاک ڈی بینکولے اور بارڈیم سمیت کئی عالمی شہرت یافتہ فنکار شامل ہیں۔