سٹی 42: نواب ٹاؤن ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اینٹی انکروچمنٹ گاڑی نذر آتش ہوگئی ۔
گاڑی کو علی ٹاؤن میٹرو سٹیشن کے قریب مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے آگ لگائی۔
آتشزدگی سے رائیونڈ روڈ سے جانب علی ٹاؤن قزلباش چوک ٹریفک کی روانی متاثر ہے ۔ پولیس کے مطابق ایک گاڑی کے شیشے توڑے گئے جبکہ ایک گاڑی کو نذر آتش کیا گیا۔
ریسکیو نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا،پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App