سٹی 42: بجلی کے بڑھتے نرخ، ملک بھر میں سولر سسٹمز کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔
سولر کے نام پر فراڈ میں اضافہ، شہری خریداری سے پہلے محتاط رہیں ۔ استعمال شدہ سولر پلیٹس نئی ظاہر کرکے فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا۔
کم واٹ پلیٹس پر زیادہ واٹ کے اسٹیکرز لگا کر صارفین کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔غیر معیاری انورٹرز، تاریں اور اسٹرکچر معیاری سامان کے نام پر فروخت ہونے لگے۔
سولر ایکسپرٹ کا مشورہ ہے کہ سولر خریدنے سے پہلے سیریل نمبر، وارنٹی اور پاور آؤٹ پٹ ضرور چیک کریں۔صرف مستند ڈیلرز سے سولر سسٹم خریدیں،
خریداری کے وقت تحریری کوٹیشن، وارنٹی کارڈ اور رسید لازمی حاصل کریں،
ماہرین نے کہا سستی قیمت کے لالچ میں خریداری مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے، سولر سسٹم طویل مدتی سرمایہ کاری، معیار اور کمپنی کی ساکھ کو ترجیح دیں،مکمل تصدیق اور تحقیق صارفین کو سولر فراڈ سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔