ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ، لاہور میں 200 سے زائد کرکٹرز کے ٹرائلز

سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ، لاہور میں 200 سے زائد کرکٹرز کے ٹرائلز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آزر:سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں، جبکہ لاہور ڈویژن کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز ریلوے اسٹیڈیم گراؤنڈ میں منعقد کیے گئے۔ ٹرائلز میں 200 سے زائد کرکٹرز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل اور اعزاز چیمہ نے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے، جبکہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے بھی ٹرائلز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر لاہور طارق خانزادہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ندیم نعیم بھی موجود تھے۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں پنجاب کے تمام ڈویژنوں کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ باصلاحیت کرکٹرز کے انتخاب کے لیے پنجاب بھر کے تمام ڈویژنوں میں مرحلہ وار ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چیمپئن لیگ میں مردوں کی 12 جبکہ گرلز کی 4 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ محمد طارق قریشی کے مطابق لیگ میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے اور اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین موقع ملے گا۔