صدام حسین چانڈیو:جیکب آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود آٹا، چاول، گھی اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
شہریوں کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس سے غریب اور متوسط طبقے کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول سستا ہونے کے باوجود بازار میں کسی بھی شے کی قیمت کم نہیں ہوئی، بلکہ مہنگائی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے، ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔