ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے ٹیکس نظام سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری

پاکستان کے ٹیکس نظام سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام سے متعلق رپورٹ جاری کردی.

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے باوجود ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب خطے کے دیگر ممالک سےکم  ہے، پاکستان میں ٹیکس بیس محض عددی طور پر بڑھا. نئے فائلرز  میں سے اکثر نے یا تو کم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا، کم ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کی بڑی وجہ ٹیکس نظام کی محدود رسائی ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ صرف رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کے بجائے پالیسی کوبہتربنایا جائے، بہترپالیسیوں سے موجودہ ٹیکس دہندگان سے تعمیل کوبہتر اور ٹیکس وصولی کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ ایف بی آر کو اپنی ترجیحات مؤثر طور پر طے کرنی چاہیے تاکہ بہتر نتائج حاصل ہوسکیں، رجسٹرڈ فائلرز کی تعداد میں اضافےکے باوجود خاطر خواہ محصولات حاصل نہیں ہوسکے، رجسٹرڈ فائلرز میں اضافے سے مالی شفافیت کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق 2021 میں پاکستان کی ٹیکس وصولی تقریباً وہی تھی جو2007 میں تھی، اس سے ٹیکس اصلاحات کی مؤثریت پر سوال پیدا ہوتا ہے۔